سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے رحمن خاں نے کہا کہ سچ بات کہنے والے
کو آج ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ عدلیہ کا ایک
طبقہ بھی حق بجانب دکھائی نہیں دیتا ہے۔ مسٹر رحمان آج یہاں انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (آئی او ایس) کی 30 ویں
سالگرہ کی
تقریب کے موقع پر بعنوان ہندوستان کے موجودہ سیاق میں
مساوات، انصاف اور بھائی چارے کی جانب ایک بہتر مستقبل کی تخلیق بذریعہ
تعلیمپر منعقد کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت ہی فکر مندی کے دور سے گزر رہے ہیں جب آئین خاص طور سے اس کے دیباچہ پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔